urvashi rautela اروشی روٹیلا نے نوجوان کرکٹر سے معافی مانگ لی

urvashi rautela اروشی روٹیلا نے نوجوان کرکٹر سے معافی مانگ لی

Read Time:2 Minute, 5 Second


معروف بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا ہے اور دونوں کے درمیان لفظی جنگ بھی جاری رہے تاہم اب اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر کرکٹر سے معافی مانگ لی ہے۔

اروشی روٹیلا نے اپنے ایک انٹرویو میں دعوٰی کیا تھا کہ ایک ’آر پی‘ نامی شخص نے ان سے ملنے کے لیے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دہلی میں ایک شوٹنگ کے دوران اُنہیں تیار ہونے میں زیادہ وقت لگا اور اس دوران ان سے ملنے کے لیے ایک صاحب ہوٹل کی لابی میں آئے لیکن وہ اپنی شوٹنگ کے بعد اپنے کمرے میں جاکر سوگئیں اور اُنہوں نے کوئی فون کال بھی ریسیو نہیں کی، اس لیے ملنے کے لیے جو صاحب آئے تھے اُنہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔

اداکارہ کے اس انٹرویو کے بعد بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’لوگ کیسے خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن‘۔

جس کے بعد اروشی روٹیلا نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’چھوٹو بھیا کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی مُنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجاؤں گی۔

’کرکٹ پر دھیان دو میں کوئی مُنی نہیں جو بدنام ہوجاؤں گی‘

لیکن اب اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹر رشبھ پنت سے معافی مانگ لی ہے۔

اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک صحافی کو یہ کہتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے کہ اروشی، آپ رشبھ پنت کو کیا پیغام دینا چاہیں گی۔

جس پر اداکارہ نے کہا کہ’میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ مجھے معاف کردیں‘۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published.