یو اے ای حکومت کا اہم اعلان

یو اے ای حکومت کا اہم اعلان

Read Time:1 Minute, 42 Second


ابوظبی: پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد امارات دنیا میں سب سے سستا پٹرول دینے والا واحد ملک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کے مہینے کے لیے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں 38 فلس فی لیٹر کی کمی کی ہے یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب متحدہ عرب امارات نے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی۔

حکام کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 62 فلس فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس کے بعد یکم اکتوبر سے سپر نائنٹی ایٹ پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.41 درہم کے مقابلے میں 3.03 فی لیٹر ہوگی۔

اسپیشل نائنٹی فائیو پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.30 درہم کے مقابلے 2.92 فی لیٹر ہوگی، اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.85 فی لیٹر ہوگی، پچھلے مہینے درہم3.22 فی لیٹر کے مقابلےمیں جبکہ ڈیزل کی قیمت ستمبر میں درہم 3.87 کے مقابلے میں 3.76 فی لیٹر ہوگی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پٹرول کی عالمی قیمت اوسطاً 1.27 ڈالر فی لیٹر ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے دوران تیل کی تجارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ اوپیک پانچ اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کرے گا۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *