#Willsmith کیرئیر کی مشکل ترین فلم ؟ امریکی اداکار نے نام بتادیا

#Willsmith کیرئیر کی مشکل ترین فلم ؟ امریکی اداکار نے نام بتادیا

Read Time:1 Minute, 31 Second


نیویارک: معروف امریکی اداکار ول اسمتھ نے اپنے کیرئیر کی مشکل ترین فلم کا نام بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق ول اسمتھ جلد ہی اپنی نئی فلم ’ایمینسی پیشن‘کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’ایمینسی پیشن‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے امریکی اداکار نے بتایا کہ ‘یہ میری اب تک کی سب سے مشکل فلم تھی’.

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی دنیا تک پہنچانے کے لیے میں نے حقیقی معنوں میں خون، پسینہ اور آنسو بہائے۔

اپنے پیغام میں فلم کی ڈسٹریبیوٹر ایپل انکارپوریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان ول اسمتھ کے ساتھ ہالی وڈ ڈیبیو کیلیے تیار

واضح رہے کہ ایپل انکارپوریشن نے اعلان کرر کھا ہے کہ مذکورہ فلم رواں سال دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈز 2022 کی براہ راست تقریب کے دوران امریکی اداکار ول اسمتھ نے اہلیہ کے خلاف نامناسب مذاق پر میزبان کرس راک کو مکا جڑ دیا تھا، واقعے کی ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، بعد ازاں امریکی اداکار نے اپنے روئیے پر معافی مانگ لی تھی۔

 

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *