noor zafar کیا نور ظفر خان شادی کررہی ہیں؟ شگفتہ اعجاز نے تصویر شیئر کردی

noor zafar کیا نور ظفر خان شادی کررہی ہیں؟ شگفتہ اعجاز نے تصویر شیئر کردی

Read Time:1 Minute, 22 Second


معروف پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان کی تصویر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شیئر کی جسے دیکھ کر مداح تذبذب کا شکار ہوگئے۔

شگفتہ اعجاز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوبصورت اداکارہ نور ظفر خان کے ساتھ۔‘

ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق سوالات پوچھے جانے لگے۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا وہ شادی کررہی ہیں یا پھر یہ کسی نئے ڈرامے کی تصویر ہے۔

اس سے قبل نور ظفر خان نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق بتایا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ان کے کرش ہالی ووڈ اسٹار اداکار ’کیانو ریوز‘ ہیں۔‘

نور ظفر خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *