shadab khan ’آپ کہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں‘

shadab khan ’آپ کہیں تو اُلٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں‘

Read Time:1 Minute, 30 Second


قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان  آج 24ویں سالگرہ منارہے ہیں انہیں ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے جنم دن کی مبارک باد دی گئیں۔

نائب کپتان کو قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فخر زمان، محمد عامر ودیگر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی مبارک باد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شاداب خان تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہے تھے۔

انہوں نے ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ایک صارف نے ان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ’شیڈی شوڈی‘ کے چکر چھوڑو اور ورلڈ کپ پر توجہ دو۔‘

اس پر شاداب نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہے فزیو نے بولا ہے آرام کرو۔‘نائب کپتان نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ کہتے ہیں کہ الُٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کردیں؟‘

شاداب خان نے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں سب کو جواب نہیں دے سکا اگر کچھ وقت ملے گا تو ہم جلد ہی دوبارہ سیشن رکھیں گے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *