خفیہ دستاویزات معاملہ، ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

خفیہ دستاویزات معاملہ، ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Read Time:1 Minute, 39 Second


امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے سپریم کورٹ میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چھاپے سے امریکی عوام کا نظام انصاف پر اعتماد مجروح ہوا۔

ٹرمپ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں برآمد دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی نے دو ماہ قبل اگست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے حساس دستاویزت برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے 11 خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جن میں سے کچھ پر ’ٹاپ سیکرٹ‘ لکھا ہوا تھا۔ ان دستاویزات میں سے 100 حساس قراردی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے، ایف بی آئی کا انکشاف

ایف بی آئی نے ان دستاویزات کی برآمدگی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *