#RIAli علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی پر پاکستانی اداکارہ کی مبارکباد

#RIAli علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی پر پاکستانی اداکارہ کی مبارکباد

Read Time:1 Minute, 58 Second


بالی ووڈ جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا لکھنؤ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اس موقع پر دونوں نے سنہری رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔

ووگ انڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے آج ممبئی میں ایک استقبالیہ رکھا گیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اور مداحوں کی جانب سے علی فضل اور ریچا چڈھا کو شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایسے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی۔

مومل شیخ نے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو دوست۔‘ خواہش ہے کہ آپ کی محبت کبھی ختم نہ ہو اور آپ خوشگوار زندگی گزاریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار علی فضل کی بہن نے مہندی اور سنگیت کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

مہندی کی تقریب میں علی فضل نے سفید رنگ کے روایتی لباس کا زیب تن کیا جبکہ ریچا چڈھا ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئیں تھیں۔

ویڈیو میں اداکار کو اپنی بہن کے ساتھ ’تو میرا ہیرو‘ گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے گانے کے اختتام پر انہوں نے بھائی کو گلے لگا کر مبارک باد بھی دی تھی۔

اس سے قبل ریچا چڈھا نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا تھا کہ ’محبت مبارک‘ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ (آر آئی علی) کا استعمال کیا جواب میں علی فضل نے لکھا تھا کہ ’تم کو بھی مبارک ہو۔‘

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *