کھلے مقامات پر کام کرنیوالے افراد پر بڑی پابندی کا خاتمہ

کھلے مقامات پر کام کرنیوالے افراد پر بڑی پابندی کا خاتمہ

Read Time:1 Minute, 30 Second


سعودی عرب میں دوپہر کے وقت ملازمین کے دھوپ میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے کے ممنوعہ اوقات کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں موسم گرما میں دوپہر کو شدید گرمی پڑتی ہے جس کی وجہ سے کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے والے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی صحت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وزارت افرادی قوت ہر سال تین ماہ کیلیے دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک ملازمین سے کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال اس پابندی کا آغاز 15 جون سے ہوتا ہے جو 15 ستمبرتک جاری رہتی ہے۔

اس دوران وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیمیں پابندی پر موثر عملدرآمد کے لیے ممنوعہ اوقات کے دوران مختلف علاقوں کے خصوصی دورے بھی کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیداروں اور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published.