President Arif Alvi - 3 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی رحم کی اپیل، صدر مملکت نے مسترد کردی

President Arif Alvi – 3 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی رحم کی اپیل، صدر مملکت نے مسترد کردی

Read Time:1 Minute, 28 Second


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 سالہ بچی کے زیادتی و قتل اور اہل خانہ کو قتل کرنے پر سزائے موت پانے والے 5 مجرمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم پر سزائے موت پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

صدر مملکت نے محمد شعبان ولد محمد انور کی رحم کی اپیل مسترد کر دی، محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت ہوئی تھی۔

محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی، مجرم محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا تھا۔

والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت 8 افراد کو قتل کرنے والے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔

علاوہ ازیں معمولی جھگڑے پر 2 افراد کو قتل کرنے والے بھائیوں محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت مذکورہ تمام اپیلوں کو مسترد کیا۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *