رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Read Time:1 Minute, 17 Second


پاکستان پیپز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے اسلام آباد میں کسانوں کے احتجاج پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ 6 روز گزرنے کے باوجود حکومت کسانوں کے احتجاج پر سنجیدہ نہیں، کسان اتحاد اور حکومت میں مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہونا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر لوگ بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں جو اناج اگاتے ہیں، پُرامن کاشتکاروں کے احتجاج کا پولیس محاصرہ سراسر زیادتی ہے، کسان اپنا سکون برباد کر کے معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو بے جا تنگ کیا گیا تو پورے ملک میں مزاحمت ہوگی، ایسی جماعتیں موجود ہیں جو کاشتکاروں کے مطالبات جائز مانتی ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل سن کر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی کاشتکاروں کے پاس جا کر مطالبات حل کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *