pinjra hadiqa kiani ’ایک بات کہہ دوں آئندہ روم لاک نہیں کرنا‘

pinjra hadiqa kiani ’ایک بات کہہ دوں آئندہ روم لاک نہیں کرنا‘

Read Time:2 Minute, 27 Second


اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’پنجرا‘ کی پہلی قسط مداحوں کو بھا گئی۔

’پنجرا‘ کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی (خدیجہ فاطمہ)، عمیر رانا (جاوید رحمان)، سنیتا مارشل (وجیہا)، عاشر وجاہت (اذان)، زوہاب خان (فردان)، عینا آصف (ابیر)، احمد عثمان (ابان) ودیگر شامل ہیں۔

پنجرا کی ہدایت کاری کے فرائض نجف بلگرامی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری اسما نبیل ہیں اور اس کے پروڈیوسرز شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ دوسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘

پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ ’خدیجہ فاطمہ کی بیٹی ابیر سے کہتی ہیں کہ ’کمرہ بند کیوں تھا میں نے کتنی بار کہا ہے کہ کمرہ بند نہیں کرنا اگر واش روم جانا ہے تو اسے لاک کرو۔‘

ابیر دوست سے بات کررہی ہوتی ہیں اور والدہ سے جھوٹ بولتی ہیں کہ ’مما میں کیا آپ کو ہر چیز میں تفصیل سے بتاؤں کہ کیوں میں نے کمرہ لاک کیا تھا۔‘

یہ سن کر خدیجہ غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیا مطلب ہے میرے ساتھ زبان چلاؤ گی۔‘

عینا آصف اسکول میں کس وجہ سے مشہور ہیں؟

ابیر کہتی ہیں کہ ’مما کیا کوئی بھی اس گھر میں کسی بھی وجہ سے اپنا کمرہ بند نہیں کرسکتا میں کونسا کسی سے بات کررہی تھی۔‘

اس پر والدہ کہتی ہیں کہ ’تم کسی سے بات کربھی نہیں کرسکتی اور ایسی بیہودہ باتیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ابیر والدہ کو غور کر دیکھ رہی ہوتی ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور نظریں نیچے کرنے کو کہتی ہیں اور باور کراتی ہیں کہ آئندہ روم لاک نہیں کرنا۔
ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر جمعے کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *