pakvsengland2022 شعیب اختر قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے

pakvsengland2022 شعیب اختر قومی ٹیم کی کارکردگی پر برس پڑے

Read Time:1 Minute, 38 Second


قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست پر قومی ٹیم پر برس پڑ

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن معرکے میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر 4-3 سے سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

ڈیوڈ ملان کو 47 گیندوں پر 78 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ان کی دھواں دار اننگز میں 3 چھکے اور 8 بلند و بالا چوکے شامل تھے۔

ہیری بروک کو 238 رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

سیریز میں شکست پر سابق قومی کرکٹرز شعیب اختر اور وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ورلڈ کپ: وسیم اور وقار نے کن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟

شعیب اختر نے کہا کہ ’اگر ایسی ہی کارکردگی رہی تو ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ ’دو سو رنز کے تعاقب میں دلیری نظر نہیں آئی اگر اچھا کھیل کر شکست ہوتی تو میچ ہارجانے پر بھی سپورٹ کیا جاتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کیلیے نیوزی لینڈ روانہ

یاد رہے کہ قومی ٹیم تین ملکی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے جہاں پاکستان، بنگلہ دیش اور کیوی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *