پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، ایشین چیمپیئن بن گئے

پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، ایشین چیمپیئن بن گئے

Read Time:1 Minute, 36 Second


بینکاک: پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی، اور ایشین چیمپیئن بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پروفیشنل پاکستانی باکسر نے بینکاک میں ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت لیا، ٹائٹل کے لیے ہیوی ویٹ باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف کو شکست سے دو چار کیا۔

تیمور خان بھارتی نمبر ون باکسر کو شکست دے کر ایشین ہیوی ویٹ چیمپئین بنے ہیں، چوتھے راؤنڈ میں تیمور خان نے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

تیمور خان اب تک 6 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں، اور اب وہ ورلڈ چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خاتون باکسر مہرین بلوچ سری لنکن باکسر سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخر کار شکست کھا گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا: “مجھے ہارنے کا افسوس ضرور ہے مگر یہ خوشی بھی ہے کہ 3 راؤنڈز میں حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔”

کامن ویلتھ گیمز : پاکستانی خاتون باکسر کو شکست

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیا ہے، یہ تاریخ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رقم کی، نوج بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر میڈل اپنے نام کیا۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published.