#PakvsEngland پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف

#PakvsEngland پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف

Read Time:2 Minute, 21 Second


کراچی: پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 167 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، محمد رضوان نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابراعظم 36، شان مسعود21 اور خوشدل شاہ 2 رنز بناسکے۔

میچ کے مڈل سیشن میں پاکستان ٹیم نے سست رفتاری سے رنز کئے جس کے باعث وہ انگلینڈ کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹاپلے نے دو وکٹیں حاصل کیں،ڈیوڈ ولی،لیام ڈوسن ایک ایک وکٹ لے سکے۔

ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچز پر بڑے اسکور بنتے ہیں آج کی وکٹ گذشتہ میچ سے بہتر لگ رہی ہے، یہاں 180 سے 190 بہترین اسکور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بابراعظم نے کہا کہ ہمارےپاس150 کی رفتار سے بولنگ کرنے والے بولرز موجود ہیں، بڑا اسکور دینے کے بعد انگلینڈ کو قابو کرنے کی کوشش کرینگے۔

کرکٹ شائقین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز شائقین اے آر وائی زیپ پر دیکھ سکتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے اہم میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حیدر علی کی جگہ آصف علی اور شاہنواز ڈاہانی کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے، سیریز میں برتری کے لئے پاکستان کو محدود کرنے کے لئے اچھی بولنگ کرنا ہوگی۔

معین علی نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، تجربہ کار ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ڈیوڈ ملان آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہے جبکہ ڈیوڈ ویلی کو سیم کرن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کراچی میں یہ آخری میچ ہے، سیریز کے بقیہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کے تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکیں ہیں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *