’نور حسن اور مہرالنسا اقبال کی دلچسپ ویڈیو وائرل

’نور حسن اور مہرالنسا اقبال کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Read Time:1 Minute, 27 Second


شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نور حسن اور اداکارہ مہرالنسا اقبال کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نور حسن نے ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں‌ کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ان کی تعریف پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’نور حسن مہرالنسا سے کہتے ہیں کہ ’آج میں کٹنگ کروانے گیا تھا۔‘ اداکارہ کہتی ہیں کہ اوہ اچھے لگ رہے ہو۔‘

وہ بعد میں بتاتے ہیں ’دکان بند تھی۔‘ یہ سن کر اداکارہ کے چہرے کا رنگ ہی اڑ جاتا ہے اور بولتی ہیں کہ ’اچھا ایسا تھا۔‘

واضح رہے کہ اداکار نور حسن اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے نام‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اداکار نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک سین کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کومل میر، انوشے عباسی، وسیم عباس، شازیل شوکت، نادیہ حسین، بابر علی، نور حسن اور غنا علی شامل تھے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *