نادیہ حسین نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا

نادیہ حسین نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا

Read Time:1 Minute, 45 Second


معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نادیہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین جیسے ہی اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروائیں۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ حال ہی میں اپنا وزن بڑھتا محسوس کیا اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہورہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں جس پر معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔

ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

میک اپ آرٹسٹ و ماڈل کی مذکورہ ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدہ مند معلومات قرار دیا۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published.