حادثہ

خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

Read Time:1 Minute, 17 Second


جموں : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں 11 افراد زخمی جبکہ 27زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو کمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں 11افراد نے موقع پر دم توڑ دیا جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے گیارہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پونچھ میں بدھ کی صبح منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک مسافر منی بس سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری، حادثہ کے بعد فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں نو افراد نے موقع پر اور دو فراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published.