انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ Kim Kardashian got fined cryptocurrency

انسٹاگرام پوسٹ، امریکی اداکارہ پر ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ Kim Kardashian got fined cryptocurrency

Read Time:1 Minute, 54 Second


واشنگٹن: امریکی ماڈل اور اداکارہ کِم کارڈیشین پر انسٹاگرام پوسٹ میں کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ساڑھے 11 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کِم کارڈیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ’ایتھریم میکس‘ کی تشہیر کرنے پر عائد 1.26 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے کرپٹو کرنسی کی تشہیر کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

روئٹرز نے لکھا کہ کِم کارڈیشین بھوک ختم کرنے والے لولی پاپس اور خربوزے کے ذائقے والی شراب سے لے کر ٹوائلٹ پیپر تک ہر شے کی تشہیر کے لیے تیار رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ کرپٹو کرنسیوں کی تاریک دنیا میں داخل ہوگئیں اور خود کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔

کم کارڈیشین نے نے تین سال تک کرپٹو ایسِٹ سیکیورٹیز کی تشہیر نہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ کارڈیشین نے ایس ای سی کے ساتھ اس معاملے کو حل کرنے پر خوشی محسوس کی، وہ شروع ہی سے ایس ای سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں، اور اس کیس میں ایس ای سی کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتی ہیں، وہ کرنے کو تیار ہیں۔

رواں برس جنوری میں سرمایہ کاروں نے کارڈیشین، باکسر فلوئڈ مے ویدر جونیئر، باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس اور ایتھریم میکس بنانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ان کے خلاف الزام تھا کہ انھوں نے کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے سے قبل ان کی قیمتیں غیر قانونی طور پر بڑھانے کے لیے گمراہ کن اسکیم چلائی۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *