Phone Bhoot کترینہ کیف کیریئر میں پہلی بار ’بھوت‘ کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار

Phone Bhoot کترینہ کیف کیریئر میں پہلی بار ’بھوت‘ کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار

Read Time:1 Minute, 16 Second


ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی فلم میں بھوت کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف بہت جلد ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ میں نظر آئیں گی جس میں انہیں بھوت کا کردار نبھانے کا موقع ملا ہے۔ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر بھی فلم کا حصہ ہیں۔

فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونی ہے۔ مداح کترینہ کیف کو پہلی بار بھوت کا کردار نبھاتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

بالی وڈ کی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود اداکارہ نے خود فلم میں بھوت کے کردار کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب شادی کے بعد ’فون بھوت‘ کترینہ کیف کی پہلی فلم ہے۔ فلم میں ڈائریکٹر کے فرائض گرومیت سنگھ انجام دیں گے جبکہ اس کے مصنف روی شنکرن اور جسوندر سنگھ ہیں۔

فلم رواں سال 4 نومبر کو ریلیز ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *