انڈونیشیا میں لیگ فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک Indonesia soccer match kill 129

انڈونیشیا میں لیگ فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک Indonesia soccer match kill 129

Read Time:2 Minute, 2 Second


جاوا: انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں لیگ فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں 129 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں لیگ فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، 2 کلب ٹیموں کے شائقین آپس میں لڑ پڑے، جس سے ایک سو انتیس افراد ہلاک اور 180 کے قریب زخمی ہو گئے۔

نیوز رپورٹس کے مطابق مشرقی جاوا کے کنجوروہن اسٹیڈیم میں لیگ فٹبال میچ جاری تھا، میچ کے اختتام پر ہارنے والی ٹیم کے ہزاروں مداحوں نے گراؤنڈ میں دھاوا بول دیا۔

پولیس نے مشتعل شائقین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کی، جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں لوگ دم گھٹنے اور بھگدڑ میں روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔

روئٹرز کے مطابق مشرقی جاوا کے پولیس چیف نیکو افنتا نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ہارنے والی ہوم ٹیم کے حامیوں نے ہفتے کی رات مشرقی جاوا صوبے میں اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے گراؤنڈ پر حملہ کیا تو افسران نے صورت حال پر قابو پانے کی کوشش میں آنسو گیس فائر کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دم گھٹنے کے واقعات رونما ہوئے۔

پولیس چیف نے کہا مشتعل شائقین نے افسران پر حملے کیے، اور انھوں نے کاروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مقامی اسپتال کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرین میں سے کچھ کو دماغی چوٹیں آئی ہیں، اور مرنے والوں میں ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اپنے حفاظتی ضوابط میں واضح کیا ہے کہ پولیس کوئی آتشیں اسلحہ یا ’کراؤڈ کنٹرول گیس‘ نہیں لے جانی چاہیے اور نہ ہی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ تاہم اس سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے کہ کیا مشرقی جاوا پولیس اس طرح کے ضوابط سے واقف تھی یا نہیں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *