HulChul 2 ’ہلچل‘ کے دوسرے سیکوئل کی تیاری جلد شروع ہونے کا امکان

HulChul 2 ’ہلچل‘ کے دوسرے سیکوئل کی تیاری جلد شروع ہونے کا امکان

Read Time:1 Minute, 37 Second


ممبئی: فلم ڈائریکٹر پریہ درشن نے کامیڈی سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ’ہلچل‘ کے دوسرے سیکوئل پر کام شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر پریہ درشن نے ایک انٹرویو میں فلم کا دوسرا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا: ’ہاں، سیکوئل بنانے کا منصوبہ ہے مگر ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتا‘۔

پریہ درشن نے کہا کہ ابھی صرف فیصلہ کیا ہے کہ اسے بنائیں گے مگر فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا، میں اس وقت ایک ساؤتھ انڈین فلم پر کام کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تیاری؛ اکشے کمار اور ارشد وارثی جلوہ گر ہوں گے

واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی ’ہلچل‘ میں اکشے کھنہ، کرینہ کپور، امریش پوری، پریش راول، جکی شروف، سنیل شیٹھی، ارباز خان، ارشد وارثی، شکتی کپور، منوج جوشی اور اسرانی نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں پریہ درشن نے اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکار کے ساتھ ایک فلم پر کام کر رہا ہوں جو اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے، کچھ چیزیں ہونا شروع ہوئیں تو کورونا وائرس کی وجہ سے پروجیکٹ تاخیر کا شکار ہوگیا، دو سال گزارنے کے بعد اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کر رہا ہوں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *