#Pakvseng بروک اور ڈیوڈ میلان نے پاکستانی بولرز کو نڈھال کردیا

#Pakvseng بروک اور ڈیوڈ میلان نے پاکستانی بولرز کو نڈھال کردیا

Read Time:2 Minute, 5 Second


لاہور: آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان قومی ٹیم بابراعظم نے ٹاس جیتا اور مہمان انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

انگلش ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، انگلش اوپنر ڈیوڈ میلان نے 47 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلی ، بیٹر نے پاکستانی بولرز کی خوب خاطر تواضع کی ، میلان کی عمدہ اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیریز جیتیں، پہلے فیلڈنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وکٹ پچھلے میچ جیسی ہی لگ رہی ہے اس لئے یہ فیصلہ کیا۔

بابراعظم نے بتایا کہ فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، محمد رضوان، خوشدل شاہ،حارث رؤف اورمحمد حسنین کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، شاہنواز ڈاہانی، عامر جمال اور حیدر علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹنگ کوچ محمد یوسف مڈل آرڈر سے مطمئن کیوں؟

ٹاس کے بعد انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے، انہوں نے بھی کہا کہ پچ گذشتہ میچ کی طرح ہی لگ رہی ہے۔

معین علی نے بتایا کہ اہم ترین میچ کے لئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رچرڈ گلیسن کی جگہ کرک ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-3 سے برابر ہے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *