Shakoor Shad شکور شاد کے گھر کے باہر لگے خفاظتی کیمرے چوری ہوگئے

Shakoor عدالتی حکم کے باوجود شکور شاد کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

Read Time:1 Minute, 18 Second


اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے باوجود سیکریٹری اسمبلی اور اسمبلی لابرانچ نے عبدالشکور شاد کو روکا۔ رکن قومی اسمبلی نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھی۔

مزید پڑھیں: شکور شاد کے گھر کے باہر لگے حفاظتی کیمرے چوری ہوگئے

اجلاس کے بعد شکور شاد نے اسپیکر آفس کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔

اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے شکور شاد کو استعفے کی تصدیق کے لیے ابھی طلب نہیں کیا، طلب کرنے کے بعد اسمبلی اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *