کوآرڈی نیٹر اقوام متحدہ -

کوآرڈی نیٹر اقوام متحدہ –

Read Time:1 Minute, 38 Second


اسلام آباد: اقوام متحدہ کے قائم قام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے قائم قام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کرس کے کا کہنا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی امداد کے لیے آگے بڑھیں گے۔

کرس کے کا کہنا تھا کہ ابتدائی کاوشوں میں مسلح افواج کا کردار بھی قبل قدر رہا، 3.5 ملین افراد سیلاب سے قبل بھی خوراک کی کمی کا شکار تھے، ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد افراد سنجیدہ صورتحال میں گھرے ہوئے ہیں، سب شفافیت کے معاملے سے واقف ہیں، معلومات کی شفافیت کرپشن کو دور کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ساکھ کے حوالے سے کافی حساس ہے۔

کرس کے کا کہنا تھا کہ جائزہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، یہ رپورٹ اس ماہ کے وسط تک تیار ہو جائے گی۔ حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تباہی کا دیگر بحرانوں سے مقابلہ پیچیدہ ہوگا، ترقی یافتہ ممالک میں بہتر تیاری بڑے بحرانوں کے نقصانات سے بچاتی ہے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *