خاتون جج سے متعلق کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

خاتون جج سے متعلق کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Read Time:1 Minute, 45 Second


سیشن جج اسلام آباد نے خاتون جج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیشن عدالت میں خاتون جج کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، سیشن جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ ضمانت کی پہلی درخواست ہے؟

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ یہ ضمانت کے لیے پہلی درخواست ہے اور ایک کیس بھی 13 اکتوبر کے لیے لگا ہوا ہے۔

سیشن جج نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور پولیس کو آئندہ سماعت تک کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا بیان حلفی پڑھا ہے، کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟ بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی لیکن عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے، ہم توہین عدالت کا نوٹس خارج کرکے کارروائی ختم کر رہے ہیں، یہ لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے اور ہم عمران خان کے کنڈیکٹ سے بھی مطمئن ہیں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *