بھارت کے اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر -

بھارت کے اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر –

Read Time:1 Minute, 33 Second


بھارت کے اسپیڈ اسٹار جسپت بمرا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انجری کا شکار فاسٹ بولر جسپت بمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

جسپریت بمرا بھارتی ٹیم کے مرکزی بولر ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ زخمی ہونے کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اس میں بمرا کی صحتیابی کے بعد واپسی ہوئی تھی۔

ہوم سیریز میں شمولیت کے بعد محمد سراج کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے کا امکان ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ محمد سمیع اور دیپک چاہر کا نام بھی میگا ایونٹ کے لیے نام جڑ گیا ہے۔

بمرا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے مایوسی ہے کہ میں اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن اپنے چاہنے والوں کی طرف سے ملنے والی خواہشات، دیکھ بھال اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *