وفاقی وزیر احسن اقبال کا ’’عمران خان‘‘ سے متعلق جاوید لطیف کو اہم مشورہ

وفاقی وزیر احسن اقبال کا ’’عمران خان‘‘ سے متعلق جاوید لطیف کو اہم مشورہ

Read Time:1 Minute, 48 Second


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھی ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو اہم مشورہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جاوید لطیف میرے ساتھی ہیں، ان سے ادب سے کہوں گا کہ اگر عمران خان مذہب کارڈ کھیل رہا ہے تو ہمیں اس کی وکٹ پر نہیں کھیلنا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، ہمیں اس کا سیاست سے مقابلہ کرنا ہے۔

 

انہوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میرے جسم میں نفرت کی گولی موجود ہے، یہ گولی مخالفین کو نیچا دکھانے کیلئے مذہبی کارڈ کے استعمال سے روکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نواز شریف واپس آرہے ہیں عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، وہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ادارے عمران خان کی باتوں کا نوٹس لیں، سیاسی جماعتوں کے لیے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

Comments





Source link

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published.